سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ،تدفین کب او ر کہاں ہو گی ؟

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حزب اللہ نے اپنے دو شہید رہنماؤں سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا ۔

دونوں رہنماوں کی نماز جنازہ اتوار 23 فروری کو ادا کی جائے گی۔حزب اللہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کی وجہ سے ان کی نماز جنازہ عوامی طور پر نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے انہیں پرائیویٹ طور پر سپرد خاک کیا گیا۔ اب صورتحال بہتر ہونے کے بعد ان کی نماز جنازہ ایک بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔
حسن نصر اللہ اور ان کے جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔ ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ کی شہادت کے چند روز بعد حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے تاہم انہیں بھی سرکاری اعلان سے پہلے ہی شہید کر دیا گیا تھا۔تنظیم کے مطابق سید حسن نصر اللہ کی تدفین بیروت میں کی جائے گی جب کہ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی شہر دیر قانون النحر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سید حسن نصر اللہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید کردیا تھا جب کہ ہاشم صفی الدین 23 اکتوبر کو صیہونی افواج کی شدید بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا