چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کا پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟
وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملزمان جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو جمعرات کے علاوہ کسی دن ملاقات کی اجازت نہیں دیتے، آئندہ سماعت پر جواب داخل کروں گا، الیکشن کمیشن پہلے ہی ایسے کیس کا فیصلہ کر چکا ہے۔
وکیل پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔