بمراہ چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

اسکواڈ کے حتمی اعلان سے قبل بھارتی ٹیم کے سلیکٹرز بمراہ کی دستیابی کے حوالے سے بی سی سی آئی کے طبی عملے سے مشاورت کریں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ 31 سالہ فاسٹ باؤلر ایک یا دو دن میں پریکٹس شروع کر دے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بمراہ کو کمر میں درد ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں باؤلنگ نہیں کر سکے۔بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران، بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کرائے اور وہ 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ب

ھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر بمراہ کو گریڈ 1 میں چوٹ لگی ہے تو ان کی صحت یابی میں 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔. گریڈ 2 کی چوٹ کی صورت میں، بمراہ کی صحت یابی میں 6 ہفتے لگ سکتے ہیں، جبکہ گریڈ 3 کی چوٹ انہیں 3 ماہ تک کھیل سے باہر رکھ سکتی ہے۔بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، لیکن انھوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا، جب کہ انھیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے عارضی 15 رکنی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا