اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ماسک پہننا ہر ایک کا ذاتی انتخاب ہے۔اونٹاریو کے وزیر صحت کا یہ بیان صوبے کے ایک ممتاز ڈاکٹر کی جانب سے گھر کے اندر ماسک پہننے کی تجویز کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
وزیر صحت سلویا جونز، جو خود ماسک پہنے ہوئے تھیں نے مقننہ میں اپنے اکثریتی پروگریسو کنزرویٹو ساتھیوں کی حمایت میں یہ تبصرہ کیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی سی پارٹی کے زیادہ تر ارکان بشمول ڈگ فورڈ، ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے۔12 دیگر ٹوریز نے ماسک پہن رکھا تھا۔ ، ایوان کے اسپیکر بھی ان میں سے ایک تھے۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے تمام اراکین ماسک پہنے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ چیف میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ ڈاکٹر کیرن مور نے پیر کے روز اونٹاریز کو سفارش کی تھی کہ بچوں کے اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ڈور علاقوں میں ماسک رکھے جائیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت انفلوئنزا اور سانس کے وائرس (RSV) کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے بیمار ہو رہے ہیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑ رہا ہے۔ صوبے بھر کے پیڈیاٹرک ہسپتال بیمار بچوں سے بھر گئے ہیں۔