پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟ فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے

جبکہ اس حوالے سے ایک نہایت اہم پیش رفت ہوئی  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف  کی ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت پر مشاورت کی گئی۔اگرچہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے، تاہم بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بھارت میں کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ سے باہر کیے جانے کے بعد پاکستان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں  یہ غور کیا گیا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے یا نہیں

مخلتلف آپشنز زیر غور آئے تاہم حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کوکیا جائے گا ملاقات میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا جن میں شرکت نہ کرنا بھارت سے میچ نہ کھیلنا،سیاہ پٹیاں باندھ کرجانا شامل ہے

بعد ازاں ایکس پر محسن نقوی سے واضح کیا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کیا جائے گا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہے یا نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں