70
بلے کے نشان کی بحالی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کریگا, جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں.
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر وکیل حامد خان سے پوچھا کہ کیا کل (9 جنوری) کو اپنی درخواست شیڈول کرنی ہے اس پر حامد خان نے درخواست کی کہ آج (8 جنوری) کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے.
جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آج ایک 9 رکنی بنچ اور ایک خصوصی بنچ بھی ہے، جواب میں حامد خان نے کہا کہ آج ہماری ترجیح ہے, اگر نہیں تو اسے کل کے اگلے دن (10 جنوری) کو ترتیب دیں.