اے آئی،کون کون سے ملازمتیں چند ماہ میں ختم ہونےوالی ہیں؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Microsoft کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) آنے والے 12 سے 18 ماہ میں خاص طور پر وائٹ کالر ملازمین کی جگہ لینے کی صلاحیت حاصل کر سکتی ہے، جس سے عالمی جاب مارکیٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔کمپنی کے اے آئی ڈویژن کے سربراہ Mustafa Suleyman نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اے آئی انتہائی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اب وہ ایسے کام انجام دینے کے قابل ہوتا جا رہا ہے جو روایتی طور پر دفتری عملہ انجام دیتا تھا۔ ان کے مطابق رپورٹ لکھنا، ڈیٹا کا تجزیہ کرنا، ای میلز تیار کرنا، کوڈنگ اور تحقیق جیسے کئی امور اب خودکار ہوتے جا رہے ہیں۔
عام طور پر "وائٹ کالر” ملازمین میں دفتری اسٹاف، اکاؤنٹنٹس، کسٹمر سروس نمائندگان، قانونی معاونین، تجزیہ کار اور آئی ٹی سپورٹ سے وابستہ افراد شامل ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اے آئی اسی رفتار سے آگے بڑھتا رہا تو ان شعبوں میں کام کی نوعیت نمایاں طور پر بدل سکتی ہے۔
مصطفیٰ سلیمان کے مطابق کمپنیاں اخراجات کم کرنے اور کارکردگی بڑھانے کے لیے اے آئی ٹولز کو تیزی سے اپنائیں گی۔ اس عمل کے نتیجے میں کچھ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں، جبکہ کئی کردار نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل ہو جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں