کون سی ایپ ڈائون لوڈ کرکےلائسنس بنایا جاسکتا ہے ؟

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف کے ہمراہ پولیس سروس سنٹر لبرٹی کا دورہ کیا، آئی جی کا کہنا تھا کہ لرنر اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کا عمل انتہائی آسان بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے اوور لوڈ کے باعث لائسنس کے اجراء کے نظام میں خلل کا خدشہ دور ہو گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے ہمراہ خصوصی پیغام بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہریوں کے لیے آن لائن لرنر آن ویب ایپ سروس اتوار سے پنجاب کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر شروع کی جا رہی ہے۔ لرنر لائسنس بنانے کی سہولت بھی اتوار سے شروع کر دی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی میڈیکل تصدیق کی سہولت بھی اتوار کو شام 6 بجے سے لبرٹی سروس سنٹر میں فراہم کر دی جائے ﻻگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔