اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 2025 کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری ، فہرست امریکی میگزین فوربس نے جاری کی۔
لسٹ کے مطابق پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے سال فوربس کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ رونالڈو، جو اپنے کیریئر کے دوران پانچ مرتبہ اس فہرست میں سرفہرست رہے، نے 2025 میں اپنی کل آمدنی میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ کیا، جس سے ان کی کل آمدنی 275 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔40 سالہ رونالڈو نے دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ کلب النصر میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد اس نے میدان سے باہر برانڈز، اشتہارات اور اسپانسرشپ کے ذریعے بڑی آمدنی حاصل کی۔2025 کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی سٹیفن کری ہیں جن کی آمدنی 156 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔رونالڈو کے حریف فٹبالر لیونل میسی اب پرتگالی اسٹار سے مزید پیچھے رہ گئے ہیں اور تیسرے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔