یورپ کے کون سے ممالک ہیں جہاں طلبہٍ آسانی سے مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یورپی ممالک میں تعلیم حاصل کرنا جہاں تعلیمی معیار اور مواقع کی بات ہے، وہیں یہ بھی ایک خواب ہوتا ہے کہ تعلیم کے بعد وہیں مستقل قیام ممکن ہو۔

اگرچہ کچھ ممالک میں یہ عمل خاصا پیچیدہ ہوتا ہے، تاہم یورپ میں ایسے سات ملک موجود ہیں جہاں بین الاقوامی طلبہ کے لیے تعلیم کے بعد مستقل رہائش (PR) حاصل کرنا نسبتاً آسان سمجھا جاتا ہے۔
 . فرانس 
فرانس کی جامعات دنیا بھر میں اپنی تعلیم کے معیار کے لیے معروف ہیں۔ یہاں ڈگری مکمل کرنے کے بعد غیر ملکی طلبہ کو "APS” (Autorisation Provisoire de Séjour) یعنی عارضی قیام کی اجازت ملتی ہے جس کی مدت 24 ماہ ہوتی ہے۔ اس دوران وہ نوکری کی تلاش یا اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں، جو مستقبل میں PR حاصل کرنے کا پہلا قدم بن سکتا ہے۔
2. جرمنی
جرمنی میں اعلیٰ تعلیم اکثر مفت فراہم کی جاتی ہے، اور یہاں کی معیشت طلبہ کو بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے۔ ڈگری مکمل کرنے کے بعد غیر ملکی طلبہ کو "جاب سییکر ویزا” ملتا ہے، جو 18 ماہ کے لیے ہوتا ہے۔ نوکری ملنے پر "EU بلو کارڈ” یا ورک ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے، جس سے مستقل رہائش کا راستہ آسان ہو جاتا ہے۔
 3. برطانیہ
برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ "گریجویٹ روٹ ویزا” کے ذریعے 2 سال (پی ایچ ڈی والوں کے لیے 3 سال) تک کام کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ "سکلڈ ورکر ویزا” لے کر مخصوص مدت بعد "Indefinite Leave to Remain (ILR)” یعنی مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔
 4. ناروے 
ناروے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں تعلیم کے بعد کام کا اجازت نامہ حاصل کر کے صرف تین سال کی رہائش کے بعد PR کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے زبان کا امتحان پاس کرنا اور مالی خود کفالت ظاہر کرنا ضروری ہے۔
 5. آئرلینڈ 
آئرلینڈ میں اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو "تھرڈ لیول گریجویٹ اسکیم” کے تحت 1 سے 2 سال تک بغیر ورک پرمٹ کے کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کے بعد "کریٹیکل اسکلز” یا "جنرل ایمپلائمنٹ پرمٹ” حاصل کیا جا سکتا ہے، اور پانچ سال کی قانونی رہائش کے بعد PR کا حصول ممکن ہے۔
 6. فن لینڈ
فن لینڈ میں گریجویشن کے بعد طلبہ کو دو سال تک نوکری تلاش کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ روزگار حاصل ہونے کے بعد ورک پرمٹ ملتا ہے، اور چار سال کی رہائش کے بعد PR کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
 7. ڈنمارک
ڈنمارک میں مستقل رہائش کے دو مختلف راستے ہیں۔ عمومی راستے میں آٹھ سال کی رہائش درکار ہوتی ہے، جبکہ تیز رفتار (فاسٹ ٹریک) طریقہ ایسے افراد کے لیے ہے جو چار سال کے اندر زبان، مکمل وقت کی نوکری، سماجی ہم آہنگی، اور آمدنی کی شرائط پوری کریں۔
اگر آپ یورپ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مستقبل میں وہیں رہائش اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان ممالک کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھا کر مستقل رہائش کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔