سونے کے سکے فراہم کرنے والی اے ٹی ایم سروس کس ملک نے شروع کی؟

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) موجودہ دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کر لی ہے، آئے روز نئی ایجادات سامنے آ رہی ہیں۔
ان میں سے ایک سونے کے سکے فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشین بھی ہے جو بھارت کے شہری حیدرآباد میں نصب کی گئی ہے

مذکورہ اے ٹی ایم مشین کارڈ میں رقم کے بدلے سونے کے سکے فراہم کرتی ہے، جن کا وزن آدھے گرام سے لے کر 100 گرام تک ہو سکتا ہے۔

یہ ایک عام اے ٹی ایم مشین کی طرح دکھائی دیتی ہے لیکن بٹن دبانے پر پیسے کی بجائے سونا فراہم کرتی ہے

پہلی بار اسے حیدرآباد شہر میں نصب کیا گیا ہے اور گولڈ کوائن نامی تنظیم نے اس کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ سات ہزار ڈالر کی قیمت میں 100 گرام کا سب سے بڑا سکہ پیش کر تی ہے۔
” گولڈ کوائن کے نائب صدر پرتاپ نے صرف اپنا پہلا نام بتاتے ہوئے کہاسونے کی دکانوں پر جانے کے بجائے
، اب آپ ان مشینوں سے براہ راست سونا خرید سکتے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق ایک مشین میں 5 کلو تک سونا رکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت دنیا میں سونے کا دوسرا بڑا صارف ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دیہاتی شہریوں سے زیادہ سونا خریدتے ہیں۔
کیونکہ یہ ان کے لیے ایک اچھی سرمایہ کاری بھی ہے۔
حیدرآباد شہر میں تنصیب کے بعد کچھ لوگوں نے اس مشین سے مختلف وزن کے سونے کے سکے نکالے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا