297
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد کولمبو روانہ ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کینیڈا میں جاری جی 20 لیگ کھیلنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔
قومی ٹیم کے 7 کرکٹرز کپتان بابر اعظم، عامر جمال، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، اور دیگر شامل ہیں ،حسن علی، سرفراز حمد سری لنکا میں رہیں گے جہاں وہ لنکن پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔دوسری جانب کراچی سے ابرار احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود دبئی کے راستے کراچی پہنچیں گے۔جمعے کی شام عبداللہ شفیق اور محمد حریرہ سیالکوٹ جب کہ فیلڈنگ کوچ آفتاب خان اور اسسٹنٹ کوچ عبدالرحمن پشاور روانہ ہوں گے۔ لاہور جانے والے سلمان علی آغا اور کلف ڈیکن 29 جولائی کو لاہور پہنچیں گے۔