برطانوی محققین کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم چینی والی، بغیر پروسیس شدہ پودوں پر مبنی خوراک سنگین بیماریوں سے بچا سکتی ہے اور زندگی کو طول دے سکتی ہے۔
اپنی ایک تحقیق میں، UK Biobank نے تازہ پھلوں، سبزیوں، اناج اور دالوں پر مبنی غذا کی بنیاد پر 12 سال کے دوران 113,000 سے زائد شرکاء کے غذائی نمونوں کو دیکھا۔
ڈائیبیٹس اینڈ میٹابولزم نامی جریدے میں شائع ہونے والے مذکورہ تجزیے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ سارا اناج، پھل اور سبزیوں کو اپنی غذا بناتے ہیں اور غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال محدود کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ 24 فیصد کم ہوتا ہے۔
مزید برآں ایسے لوگوں میں صحت مند وزن، باڈی ماس انڈیکس اور کمر کا طواف دوسروں کے مقابلے میں کم ہوا جبکہ بلڈ شوگر لیول بھی بہتر ہوا۔
213