دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کا کون سا اہم شہر شامل ہے؟

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی 2023 کی فہرست میں 173 شہروں میں سے سنگاپور اور زیورخ کو دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں نیویارک اور جنیوا مشترکہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ، لاس اینجلس، پیرس، تل ابیب، کوپن ہیگن اور سان فرانسسکو بھی مہنگے ترین شہروں میں شامل ہیں۔

اس اعداد و شمار کے لیے 14 اگست سے 11 ستمبر 2023 تک سروے کیا گیا جس میں 200 روزمرہ ضروریات اور خدمات کا جائزہ لیا گیا جس میں 7.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب اسی اعداد و شمار کے مطابق اگر دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست کی بات کی جائے تو شام کا دارالحکومت دمشق مسلسل چوتھی بار سستا ترین شہر قرار پایا ہے جس کے بعد تہران کا نمبر آتا ہے۔

لیبیا کا دارالحکومت طرابلس تیسرے، کراچی چوتھے، ازبکستان کا تاشقند پانچویں، تیونس چھٹے، لوساکا ساتویں اور بھارت کا احمد آباد آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کے سستے ترین شہروں میں بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر نائجیریا کا شہر لاگوس اور بھارتی شہر چنئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca