یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی اینیمل نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں باکس آفس پر راج کر رہی ہے اور اب اس نے سنی دیول کی غدر 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا منڈنا نے بھی کام کیا تھا۔
شائقین فلم ‘اینیمل کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے قبل ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا دی تھی۔
‘اینیمل میں بوبی دیول نے رنبیر کپور کے مدمقابل ولن کا کردار ادا کیا ہے جب کہ رشمیکا مندنا فلم میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، انیل کپور ‘اینیمل میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، جو 1 دسمبر کو پانچ زبانوں: ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی۔