اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والا نہیں بلکہ ایپل کا آئی فون 14 پرو میکس ہے۔
سمارٹ فون کی فروخت کے اعدادوشمار کی کمپنی اومڈیا نے 2023 کی پہلی ششماہی کے لیے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری اور جون 2023 کے درمیان ایپل نے آئی فون 14 پرو میکس کے 26.5 ملین سے زیادہ یونٹس فروخت کیے۔ایپل کا آئی فون 14 پرو بھی دوسرے نمبر پر ہے، اس عرصے کے دوران 2.1 ملین یونٹس فروخت ہوئے۔دنیا میں تیسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 14 تھا جس کے 1.65 ملین یونٹس فروخت ہوئے۔ایپل کا آئی فون 13 بھی چوتھے نمبر پر ہے جس کے 1.55 ملین یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پـڑھیں
اسمارٹ فون کی بیٹری صرف 5 منٹ میں چارج
جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی اے 14 جنوری اور جون کے درمیان فروخت ہونے والے 1.24 ملین یونٹس کے ساتھ سیگمنٹ میں نمبر 5 پر آیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح ایک عرصے سے بڑھ رہی ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے لیکن ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ہیں۔آئی فونز نے جنوری سے مارچ 2023 تک دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز پر بھی غلبہ حاصل کیا۔
درحقیقت اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایپل کی جانب سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز میں ایک سے چار نمبر پر رہے۔اس عرصے کے دوران آئی فون 14 پرو میکس دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ثابت ہوا۔اس کے بعد آئی فون 14 پرو دوسرے، آئی فون 14 تیسرے اور آئی فون 13 چوتھے نمبر پر رہا۔