اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں تمام لوگوں کی عمریں راتوں رات ایک سال کم ہوگئی ہیں
جنوبی کوریا عمر کے حساب کتاب کے روایتی طریقے کو متروک قرار دے کر بین الاقوامی معیار کو اپنا رہا ہے۔
28 جون سے سرکاری دستاویزات پر جنوبی کوریا کے شہریوں کی عمر میں ایک سے دو سال کی کمی کر دی جائے گی۔جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے 2022 میں شہریوں کی عمر کم کرنے کے قانون کی منظوری دی تھی اور اب اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔جنوبی کوریا میں بچے کی پیدائش کے وقت ایک سال کا تصور کیا جاتا ہے اور یکم جنوری کو اس کی عمر میں ایک سال کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ کا عام شہری 30 سال سے دنیا بھر کا مفت سفرکیسے کر رہا ہے؟
اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں قانونی مقاصد کے لیے عمر کا ایک الگ نظام بھی موجود ہے، جس کے تحت پیدائش کے وقت عمر ایک دن ہے، تاہم ہر سال یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کیا جاتا ہے۔1960 کی دہائی سے، جنوبی کوریا میں طبی ریکارڈ نے عمر کا حساب لگانے کے لیے بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا ہے، یعنی پیدائش کے وقت ایک دن کا اضافہ اور پھر سالگرہ میں ایک سال کا اضافہ کرنا۔
مزید پڑھیں
گھاس کی رسیوں سے بنا دنیا کا واحد اور قدیم ترین پل کس ملک میں ہے ؟
لیکن اب 28 جون 2023 سے تمام نظاموں کو مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔ کم از کم سرکاری دستاویزات میں اس قانون کے تحت عمر کے حساب سے بین الاقوامی معیار کو اپنایا جائے گا۔جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول گزشتہ برس اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عوامی رائے کے باعث تبدیلی پر زور دے رہے ہیں۔جنوری 2022 میں ایک تحقیقی سروے میں بتایا گیا کہ تین چوتھائی کوریائی شہری عمر کا حساب رکھنے کے لیے ایک عالمگیر طریقہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔اس وقت ان کا کہنا تھا کہ اب جب کوئی عمر کے بارے میں پوچھتا ہے تو ہمیں جواب دینے سے پہلے کافی دیر تک سوچنا پڑتا ہے۔