دنیا کا وہ کون سے واحد شہر ہے جہاں بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں چلتی ہیں؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ابوظہبی مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں ڈرائیورلیس گاڑیاں باقاعدہ طور پر چلائی جا رہی ہیں۔

دو مختلف چینی کمپنیوں نے یہاں ڈرائیورلیس گاڑیوں کا آغاز کیا ہے، جو ابوظہبی کے شہری علاقوں میں عوامی سہولت کے لیے دستیاب ہیں۔ابوظہبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرائیورلیس گاڑیاں معمول کی تجارتی خدمات فراہم کریں گی اور شہری نقل و حمل کو مزید آسان بنائیں گی۔ اس اقدام کے ذریعے ابوظہبی ٹیکنالوجی اور جدید ٹرانسپورٹ کے میدان میں مشرق وسطیٰ میں ایک نمایاں مقام حاصل کر گیا ہے۔

مزید برآں، ابوظہبی میں تیار کردہ ہیلی کاپٹر کی پہلی کامیاب پرواز بھی مکمل ہو گئی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر 250 کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 700 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔ ابوظہبی حکومت نے بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر کو "ڈیلیوری” کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جدید ہائبرڈ انجن کی بدولت یہ ہیلی کاپٹر بجلی اور ایندھن دونوں پر اڑ سکتا ہے، اور یہ مکمل طور پر ابوظہبی میں تیار کیا گیا ہے۔
اس طرح ابوظہبی نے جدید ٹیکنالوجی اور جدید ٹرانسپورٹ میں ایک سنگ میل عبور کیا ہے، جہاں نہ صرف ڈرائیورلیس گاڑیاں بلکہ جدید ہیلی کاپٹر بھی شہری سہولت کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں