تحریک انصاف سے اب تک کن رہنمائوں نے راہیں جدا کرلیں اور کون اڑان بھرنے کو تیار ہے ؟

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف اس وقت انتشار کا شکار ہے۔ پارٹی کے قیام کے بعد پہلی بار اس پارٹی کے لیڈروں کو شدید دبا  ئوکا سامنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور اہم رہنما ایک ایسے وقت میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر رہے ہیں جب رائے عامہ کے مختلف جائزوں کے مطابق پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے۔

تحریک انصاف کو اب تک چھوڑنے والے رہنما کون ہیں اور ان کے پارٹی چھوڑنے سے پی ٹی آئی کو کتنا دھچکا لگا؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد ہونے والے کریک ڈان کے نتیجے میں ایک کے بعد ایک پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتے رہے ہیں اور ان میں سے بیشتر نے کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان تک نہیں کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے 23 مئی کو پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا، انہوں نے اس کی وجہ اپنی بیٹی پر تشدد اور خرابی صحت کو قرار دیا۔

  شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنا ،ملک جمہوریت اور پی ٹی آئی کیلئے بڑا نقصان ہے، سول سوسائٹی 

پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے رہنما ئوں میں سب سے بڑا جھٹکا شیریں مزاری کی جانب سے سیاست سے علیحدگی کے اعلان کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نہ صرف پارٹی میں ایک موثر آواز تھیں بلکہ ان کا شمار ان چند رہنما ئوں میں ہوتا ہے جو عمران خان کے انتہائی قریبی اور دوست سمجھے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری اکثر پارٹی کے دوران عمران خان سے سوالات کرتی رہتی تھیں اور ہر بات بلا جھجک کہتی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ڈاکٹر شیریں مزاری نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی ہو، انہوں نے 2012 میں بھی پارٹی کے اندرونی معاملات کے باعث تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم انہوں نے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

عامر محمود کیانی

سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کو نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ میں شامل کیا گیا بلکہ وہ شمالی پنجاب کے صدر بھی رہے۔ عامر کیانی کا شمار بھی عمران خان کے ان ساتھیوں میں ہوتا ہے جو شروع سے تحریک انصاف کا حصہ تھے، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں شمالی پنجاب کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے اپنے علاقے میں پارٹی کو مضبوط کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے علاقے سے زیادہ تر امیدوار کامیاب ہوئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی عامر کیانی کی پارٹی سے علیحدگی پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر امین اسلم نے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف اس وقت انتشار کا شکار ہے۔ پارٹی کے قیام کے بعد پہلی بار اس پارٹی کے لیڈروں کو شدید دبا ئوکا سامنا ہے۔

آفتاب صدیقی

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان سے کراچی میں تنظیم کو شدید دھچکا لگا ہے۔ میں نے پہلے ہی سے کارکنوں اور قیادت کے درمیان خلیج کو منظم کرنے کی کوششیں شروع کر دی تھیں لیکن 9 مئی کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کو الوداع کہہ کر ہی عافیت سمجھی۔

فیاض الحسن چوہان

بزدار کابینہ میں شامل فیاض الحسن چوہان کا حلقے کی سیاست پر کوئی خاص اثر نہیں ہے تاہم پارٹی ترجمان کے طور پر ان کی خدمات تھیں اور وہ اکثر اپنے تند و تیز بیانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے تھے۔ حکومتی ترجمان ہونے کے باوجود پارٹی کے کارکنوں میں انہیں پسند نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے دیگر اراکین

خیبرپختونخوا سے عثمان ترکئی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وہ صوابی سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی، خیبرپختونخوا حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر، محمود خان کابینہ کے وزیر ہشام انعام اللہ اور رکن قومی اسمبلی ملک جواد حسن نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کے علاوہ بلوچستان اسمبلی سے مبین خلجی، پنجاب کابینہ کے سابق رکن سید سعید الحسن شاہ اور ڈاکٹر امجد بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والوں میں شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی سے سنجے گگوانی، ڈاکٹر عمران شاہ اور مبین گبول نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، ان کے علاوہ کئی ضلعی اور ڈویژنل رہنما ئوں نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے شنید ہے کہ جلد اسد عمر اور دیگر بڑے رہنما بھی اپنی راہیں جدا کرلیں گے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com