اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے نام مانگ لئے
عمران خان نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو سپیکر قومی اسمبلی سے رابطے کرنے والوںکا تعین کرے گی اور تین دن میں نام عمران خان کو پیش کرے گی۔
عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکان کو فوری طور پر سرکاری رہائش گاہیں چھوڑنے کا حکم بھی دیا۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ ارکان قومی اسمبلی ایک ہفتے میں اپنی سرکاری رہائش گاہیں چھوڑ دیں، پارٹی ڈسپلن کے تحت سرکاری مراعات لینے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر مذاکرات کے لیے پارٹی کے مزید 4 ارکان کو شامل کریں گے، کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے رابطوں کا تعین کرے گی، اسد قیصر 3 روز میں اسپیکر عمران خان سے رابطہ کریں گے اور رابطے کرنیوالوں کے نام بتائیں گے
پی ٹی آئی استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر سے وقت مانگے گی، فواد چوہدری
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اس سے قبل عمران خان کو سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کی منظوری کے لیے ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی
پی ٹی آئی کا وفد ایک ساتھ استعفے قبول کرنے پر اصرار کرتا رہا، جب کہ راجہ پرویز اشرف آئین اور قواعد کی وضاحت کرتے رہے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں نئے انتخابات چاہتی ہے، اسی لیے اجتماعی استعفے جمع کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 22 ارکان کے سپیکر قومی اسمبلی سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھیں۔۔۔
سپیکر قومی اسمبلی کو استعفی منظور کرنے کا حکم دیں تو کیا پی ٹی آئی تیار ہے؟ سپریم کورٹ