سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، مارکیٹ میں 1000 کے جعلی نوٹ سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اے ٹی ایم مشینوں سے بھی جعلی کرنسی نوٹ نکل رہے ہیں، میں آپ کو 1000 اور 5000 کے جعلی نوٹ دکھا سکتا ہوں۔۔
یہ بھی پڑھیں
جعلی نوٹ کی نشانیاں کیا ہیں ؟پاکستانی کرنسی کےبارے میں دلچسپ معلومات
اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5000 کا کرنسی نوٹ بند کیا جائے، اس سے بہت سی چیزیں رک جائیں گی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو کرنسی نوٹوں کے سیکیورٹی فیچرز میں تبدیلی کی یقین دہانی کرائی، جمیل احمد نے کہا کہ اس سے جعلی کرنسی نوٹوں کی روک تھام میں مدد ملے گی، مستقبل میں پولیمر کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔