اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بگ بیش لیگ (BBL) میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے قومی فاسٹ باؤلر شاہ شاہ آفریدی کو منتخب کیا ہے، میلبورن رینے رینی رینیگیڈز نے محمد رضوان کو اور میلبورن اسٹارز نے ہیرس رؤف کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔اسی طرح سڈنی تھنڈر نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کیٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ پلیئرز ڈرافٹ سے قبل سڈنی سکسرز فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے بابر اعظم بھی گولڈ کیٹیگری میں فرنچائز کا حصہ بن چکے ہیں۔میلبورن رینیگیڈز نے نوجوان کرکٹر حسن خان کو منتخب کیا ہے اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔بی بی ایل لیگ میں کل 8 فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے ،جارحانہ اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان سمیت 74 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی لیکن صرف 7 کھلاڑی ہی فرنچائز کا اعتماد حاصل کر سکے۔