نوازشریف کیخلاف مانسہرہ سے پی ٹی آئی کا کونسا امیدوار مدمقابل ہوگا؟

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پیج پر سینیٹر اعظم خان سواتی کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں اعظم سواتی مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ انتخاب میں نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں.
پی ٹی آئی کے رہنما نے سابق وزیر اعظم پر بدعنوانی اور ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام لگایا, انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.
اعظم سواتی نے کہا کہ اگر میری پارٹی مجھے ٹکٹ دے تو میں نواز شریف سے مقابلہ کروں گا اورمانسہرہ کی بہنیں اور بھائی 8 فروری کو مجھے اور تحریک انصاف کو ووٹ دیکر اپنا پیغام دیں گے.
یاد رہے کہ مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف قومی اسمبلی کا انتخاب جیتنے کے بعد چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے
دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ, مراد سعید اور حماد اظہر کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے اور عدالتوں کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے بلاک کر دیا گیا ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com