ٹاس جیتنے کیلئے سکے کے کس رخ کا انتخاب کرنا چاہیے؟ نئی تحقیق

چنانچہ سائنسدانوں کے مطابق ٹاس کے دوران سر یا دم کا انتخاب کرتے ہوئے یہ دیکھیں کہ سکے کا کون سا رخ اوپر دیکھ رہا ہے جس سے ٹاس جیتنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ہاتھ میں سکے کی سائیڈ جو اوپر ہے وہ نیچے گرنے پر نظر آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ کو شکست دیدی

یہ دعویٰ سائنسدانوں نے 350,000 سے زائد مرتبہ ٹاس کرنے کے بعد کیا۔ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی اس تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ ٹاس کرنے کا عمل کتنا شفاف ہے۔2007 میں پہلے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ جب کوئی سکہ اچھالا جاتا ہے تو وہ سائیڈ اوپر آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

کرکٹ ورلڈ کپ ، کیوریٹرزکو بیٹنگ فرینڈلی وکٹیں بنانے کیا ہدایت جاری

تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس بات کا 51 فیصد امکان ہے کہ سکے کا چہرہ وہی ہوگا جو نیچے گرنے کے بعد نظر آئے گا۔اس نئی تحقیق میں ایک سکے کو 350,000 سے زیادہ مرتبہ اچھالنے کے بعد یہ ثابت ہوا اور 50.8 فیصد مرتبہ وہ پہلو جو ہاتھ میں تھا وہ زمین پر ظاہر ہوا۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ بہت مضبوط ثبوت نہیں ہے لیکن اس سے پچھلی تحقیق کے نتائج کو تقویت ملتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا