اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے
خلاف 15 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈرکی
پوری ٹیم 140 رنز کے تعاقب میں صرف 5.5 اوورز ہی کھیل سکی اور 15 رنز بنا
کر آؤٹ ہو گئی۔
تھنڈر نے پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ پوری اننگز میں صرف ایک باؤنڈری تھی۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہنری تھارٹن نے 2.5 اوورز میں 3 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
جبکہ ویس ایگر نے 2 اوورز میں 6 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ میتھیو شارٹ نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔
ایڈیلیڈ کی جانب سے کرس لین نے 36 اور کولن ڈی گرینڈہوم نے 33 رنز بنائے۔سڈنی تھنڈر کی جانب سے فضل حق فاروقی
نے 3جبکہ گروندر سندھو، ڈینیل سمز اور برینڈن ڈوگیٹ نے بالترتیب 2اور 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں کم سکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ ترکی کے پاس تھا۔
2019 میں ترکی کی ٹیم جمہوریہ چیک کے خلاف صرف 21 رنز بنا سکی۔