115
پاکستان میں ہونے والی 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکامی کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں گے۔آئی سی سی بورڈ کے اجلاس نے 2021 میں 10 سالہ سائیکل کی منظوری دی، اس سائیکل میں مردوں کے 8 عالمی ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔