اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف شرکا ء کی توجہ کا مرکز رہے۔
تقریب کے دوران حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور خواتین سمیت دیگر شرکا نے جنرل (ر)راحیل شریف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے بھی پر وقار انداز میں شرکت کی۔ جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی جناح ٹوپی اور روایتی شیروانی میں ملبوس تھے۔
جنرل منیر کو وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے جنرل باجوہ کی جگہ منتخب کیا تھا۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سفارت کاروں کے علاوہ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔
جنرل منیر کو کمان سونپنے سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے جنرل باجوہ نےمبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی ترقی ملک اور فوج کی ترقی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل منیر کے ساتھ ان کی رفاقت 24 سال پرانی ہے
جی ایچ کیو میں نئے آرمی چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی جنرل ر راحیل شریف کے ساتھ. 🤗 pic.twitter.com/19LkGcErTd
— Khalid Mahmood (@Kmahmood70) November 29, 2022
۔