برطانیہ میں فسادات،جعلی خبر پھیلانے کا ذمہ دار کون سی ویب سائٹ کو ٹھہرایا گیا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی چینل آئی ٹی وی نے پاکستان سےچینل 3 ناؤ ویب سائٹ کے لیے کام کرنے والے شخص کا نام فرحان عزیز بتایا ہے۔برطانوی چینل کا کہنا ہے کہ جب اس کی ٹیم نے فرحان عزیز سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ جعلی خبر انہوں نے نہیں لکھی بلکہ جن لوگوں نے اسے بغیر چیک کیے لکھا یا ویب سائٹ پر ڈال دیا انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔آئی ٹی وی نے کہا کہ فرحان عزیز سے رابطہ کرنے کے بعد چینل تھری ناؤ کی ویب سائٹ ڈاؤن ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ برطانیہ میں حالیہ فسادات کا سبب بننے والی جعلی خبریں کہاں سے آئیں۔چند روز قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چینل تھری ناؤ ایک کمرشل آپریشن ہے جو جرائم کی خبریں اکٹھا کرتا ہے اور سوشل میڈیا سے پیسے کماتا ہے۔ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق اس ویب سائٹ کے لیے امریکا، برطانیہ، پاکستان اور بھارت میں 30 سے ​​زائد افراد کام کرتے ہیں، جعلی خبروں کی ذمہ دار برطانیہ کی ٹیم ہے۔اس جعلی خبر میں یہ جھوٹی خبر دی گئی کہ برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والا شخص مسلمان تارک وطن تھا، جب کہ حقیقت یہ تھی کہ واقعے کے 17 سالہ ملزم کا تعلق روانڈا سے تھا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca