60
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کی فوج نے ایل او سی پر سفید پرچم لہرا کر پاکستان کیخلا ف شکست تسلیم کر لی
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے موثر ردعمل کے نتیجے میں دشمن کے 5 طیارے مار گرائے گئے اور کئی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے جارحیت اور اشتعال انگیزی کا زبردست اور مؤثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی فوج کو پیچھے ہٹنا پڑا۔چورا کمپلیکس میں سفید جھنڈا لہرانا ہندوستانی افواج کے ہاتھوں شکست کا اعتراف ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔