ایران پر اسرائیل کا حملہ،وائٹ ہائوس کا تبصرہ کرنے سے گریز

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس تنازع کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے.
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں ہے
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبہ اصفہان پر اسرائیل کے میزائل حملوں کے بعد امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل نے امریکہ کو ایران پر حملے کے منصوبے کے بارے میں پیشگی وارننگ دی تھی
واضح رہے کہ اسرائیل نے کل ایران پر ڈرون حملہ کیا تھا جس کے بعد ایران کے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کو فعال کر دیا گیا تھا اور دفاعی نظام نے اصفہان کے فوجی اڈے پر فائر کیے گئے تین ڈرونز کو تباہ کر دیا تھا.
اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں انتقامی کارروائیوں کو روکا جائے جبکہ یورپی یونین نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کو کہا ہے.

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com