اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کر دہ خواتین میں مقابلہ حسن ،دنیا کی پہلی 10ماڈلز کون؟

ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اے آئی ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس پر مبنی صارفین سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔لیکن کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تخلیق کردہ خواتین اوتاروں کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد کیا جائے گا۔جی ہاں، دنیا میں پہلی بار اے آئی مس ورلڈ کے نام سے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس مقابلے کے لیے 10 AI ڈیجیٹل خواتین کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔مقابلے کے لیے 1500 AI سے تیار کردہ ماڈلز جمع کرائے گئے، جن کی جانچ پڑتال کی گئی اور مئی 2024 میں شروع ہونے والے مقابلے کے لیے 10 ڈیجیٹل اوتار منتخب کیے گئے۔یہ 10 AI ماڈلز 20 ہزار ڈالر کے انعام کے لیے مقابلہ کریں گے۔10 فائنلسٹ میں سے 2 کا تعلق ترکی سے ہے جبکہ ایک بنگلہ دیش سے ہے۔
اس مقابلے کے لیے منتخب 10 فائنلسٹ درج ذیل ہیں۔
Seren Ay

Seren Ay کو ترکی کا پہلا AI برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیا گیا ہے جو ڈیجیٹل طور پر پوری دنیا کا سفر کرتی ہے۔یہ اوتار 3 AI پروگراموں کے ذریعہ تخلیق کیا گیا ہے اور اکثر اپنے پیروکاروں کو ترکی کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔
اسینا ایلک
یہ بھی ایک AI ترک ماڈل ہے جس میں کاروں کا شوق ہے۔
اولیویا سی
اس AI ماڈل کا تعلق پرتگال سے ہے اور اسے ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے پر فخر ہے۔
لیلینا
اس AI ماڈل کے ڈویلپرز ہر ممکن حد تک حقیقی نظر آنے والی شخصیت بنانا چاہتے تھے۔
کنزہ لیلی
مراکش کے اس اے آئی ماڈل کے انسٹاگرام پر 192 ہزار فالوورز ہیں اور اس کا مقصد AI ٹیکنالوجی کی مدد سے مراکش کی خواتین کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
علیزہ خان
وہ بنگلہ دیش کی پہلی AI ماڈل ہیں اور فیشن کی دنیا میں نئے رجحانات کی پیروی کرنا پسند کرتی ہیں۔
زارا شتاوری
یہ ایک سپلیمنٹ برانڈ کا AI ماڈل ہے۔

این کردی
یہ فرانس کا ایک AI ماڈل ہے جس کا مقصد سیاحت، تاریخ، ثقافت اور بہت سے دوسرے شعبوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

آیانا رینبو
اس AI ماڈل کا مقصد دنیا میں ہر شخص کی آواز کو سنا اور قابل قدر بنانا ہے۔
عالیہ لو
یہ ایک جاپانی نژاد افریقی-برازیلین AI ماڈل ہے جس کا فوکس فوٹو گرافی پر ہے اور اسے بنیادی طور پر فلمی پروجیکٹ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca