کون بنے گاچیئرمین پی ٹی آئی؟ انٹرا پارٹی الیکشن آج ہونگے

الیکشن کمیشن کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہوں گے۔ بانی اراکین نے موجودہ سیٹ اپ کے انتظامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن سے مبصرین کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ میں یہاں انٹرا پارٹی الیکشن کے طریقہ کار، ووٹر لسٹ اور کاغذات نامزدگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد نیک نیتی پر مبنی تھا۔ ہمارے ساتھی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لے کر اپنا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک جماعت جو ملک میں جمہوریت کے حصول کا دعویٰ کرتی ہے۔ وہ اپنے کارکنوں پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے افسران کو مشاہدے کے لیے تعینات کرے اور پورے عمل کی نگرانی کرے، اس انٹرا پارٹی الیکشن میں کتنا حقیقی اور کتنا فرضی ہے۔

کیونکہ یہ تاریخ کا پہلا الیکشن ہے جس میں ووٹر موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ووٹرز اور ووٹنگ کے بغیر الیکشن کیسے ہوتے ہیں؟ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔قبل ازیں اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پہنچنے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے استقبال کیا جب کہ مرکزی قیادت میں سے کوئی بھی پی ٹی آئی دفتر میں موجود نہیں تھا۔
پولنگ کب اور کہاں ہوگی؟
دوسری جانب کمشنر پشاور نے پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ پولنگ کب اور کہاں ہوگی۔ مراسلہ میں سوال کیا گیا ہے کہ پولنگ عملہ، انتخابی مقام اور گاڑیوں کی تعداد کتنی ہوگی؟کمشنر پشاور نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں تاکہ اس کے مطابق پرامن ووٹنگ کے لیے حفاظتی انتظامات کیے جا سکیں۔کمشنر نے پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کو ایک اور خط بھی ارسال کیا جس میں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کے عدم جواب پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com