ایپل کو آئی فونز میں اردو نستعلیق شامل کرنے پر کس نے راضی کیا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی فونز دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بہت مقبول ہیں اور کئی سالوں سے ایپل کی ان ڈیوائسز میں اردو ٹائپنگ کے لیے کی بورڈ بھی شامل ہے۔

  ایپل کو ایک پاکستانی نے آئی او ایس 11 میں اردو نستعلیق فونٹ شامل کرنے پر راضی کیا تھا؟کراچی میں پیدا ہونے والے مدثر عظیمی طویل عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان کی کوششوں سے آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے لیے اردو نستعلیق فونٹ کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

6G ٹیکنالوجی کا آغازکب اور کس ملک سے ہوگا

مدثر عظیمی نے 2010 میں بچوں کے لیے ایک اردو ایپ تیار کی جب انہیں احساس ہوا کہ آئی فونز پر اردو لکھنا کتنا مشکل ہے۔انہوں نے دیکھا کہ لوگ آئی فونز میں اردو لکھنے کے لیے عربی کی بورڈ استعمال کرتے ہیں اور یہ کی بورڈ اردو بولنے والوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔آلات میں اردو کے لیے نقش ٹائپ فاس کو ٹیکنالوجی کمپنیاں طویل عرصے سے استعمال کر رہی تھیں، جو نستعلیق سے بالکل مختلف ہے۔

مزید پڑھیں

کیا اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے ؟

ایک طویل عرصے سے آئی فونز پر نستعلیق فونٹس لکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کا استعمال کیا جاتا تھا۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے خود آئی فونز کے لیے اردو کی بورڈ ایپ تیار کی لیکن پھر بھی محسوس کیا کہ ایپل کو اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com