چیمپئنز ٹرا فی کیلئے انگلینڈ کے زخمی آل راؤنڈر جیکب بیتھل کا متبادل کون ؟ اعلان ہو گیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیمپئنز ٹرا فی کیلئے انگلینڈ کے زخمی آل راؤنڈر جیکب بیتھل کا متبادل کون ؟ برطانوی کرکٹ بورڈ نے اعلان کر دیا.

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔جیکب بیتھل بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔تاہم اب انگلینڈ نے جیکب بیتھل کی جگہ ٹام بینٹن کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز ٹام بینٹن نے آخری بار 2020 میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔واضح رہے کہ جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے گیارہویں کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے صائم ایوب، بھارت کے جسپریت بمراہ اور افغانستان کے اے ایم غضنفر بھی ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے اینریک نوکیا اور جیرالڈ کوٹزی، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، مچل مارش اور اسٹوئنس بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا