پرویز خٹک کون ہیں؟عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں،علی محمد خان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے پرویز خٹک سے متعلق سوال پر کہا کہ پرویز خٹک کون ہیں؟ جس شخص کو چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر دفاع بنایا؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ بننے سے پہلے پرویز خٹک کو کوئی نہیں جانتا تھا۔
شاہ محمود قریشی کی حالیہ گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، ان کی گرفتاری کی کیا ضرورت تھی، ان کی گرفتاری سے کشیدہ سیاسی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا۔
انتخابات کے حوالے سے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آئین میں بالکل واضح ہے کہ اگر اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں آئین سپریم ہے اور ملک آئین کے مطابق چلتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ صدر 90 دن میں دیں گے۔
پی ٹی آئی کی مقبولیت پر ان کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات سے پتہ چلے گا کہ کون مقبول ہے، یہ عوامی مقابلہ ہے، جو جیتے گا اسے اقتدار ملے گا انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور سب اپنا اپنا کام کریں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہیں لیکن کور کمیٹی ان کی ہدایت پر کام کر رہی ہے، امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد سامنے آئیں گے اور پھر پارٹی کی قیادت کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com