ایران میں فسادا ت کا ذمہ دار کون ؟ امریکی پروفیسر سے سب بتا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کولمبیا یونیورسٹی کے معروف امریکی پروفیسر جیفری سیکس نے ایران میں حالیہ فسادات کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف جاری غیر معمولی اور پُرتشدد مظاہروں کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں، جبکہ مغربی میڈیا عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔پروفیسر سیکس نے کہا کہ امریکی مین اسٹریم میڈیا عوام سے جھوٹ بول رہا ہے اور یہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنی معیشت پر کنٹرول کھو چکی ہے اور اپنے عوام پر ظلم کر رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان **امریکا** کی پابندیوں اور اقتصادی دباؤ نے پہنچایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد ایرانی عوام کی زندگی کو جتنا ممکن ہو سکے بدتر بنانا اور ایران میں رجیم چینج کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ پروفیسر کے مطابق، بیرونی طاقتیں عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ سیاسی اور اقتصادی عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔ایرانی سپریم لیڈر نے بھی حالیہ مظاہروں کے دوران اموات اور نقصانات کے لیے امریکی صدر کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا کہ امریکی حکام ایران میں امن اور استحکام کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
بین الاقوامی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے پروفیسر جیفری سیکس کے بیانات کو سراہا اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مغربی میڈیا ایران کے بارے میں **کمزور، جعلی اور خریدا ہوا ہے اور عوام تک سچائی پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔اس بیان کے بعد ایران میں جاری مظاہروں، بیرونی اثر و رسوخ اور عالمی میڈیا کی طرف سے معلومات کی یکطرفہ رپورٹنگ پر بحث کو مزید تقویت ملی ہے۔ پروفیسر سیکس کے مطابق، ایران کے معاملے میں مغربی دنیا کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کی نمائندگی کرنے والا میڈیا حقیقت کو چھپانے میں سرگرم ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں