پاکستانی پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونیوالی شیخہ اسماء کون ہیں ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کےوزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن، بالخصوص شمالی علاقہ جات اور بلند و بالا پہاڑوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔وزیر اعظم نے یہ اعلان ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ شیخہ اسماء آل ثانی کو پاکستان کی سیاحت اور پہاڑوں کی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔
  شیخہ اسماء آل ثانی کی کوہ پیمائی کی تاریخ
شیخہ اسماء آل ثانی نے حال ہی میں نانگا پربت سر کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اس چوٹی پر قطر کا پرچم لہرانے والی پہلی قطری خاتون  بن گئی ہیں۔ ان کا یہ نواں موقع تھا جب انہوں نے 8000 میٹر سے بلند کسی پہاڑ کو سر کیا۔ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا کہ نانگا پربت ایک انتہائی مشکل اور خطرناک مہم تھی جو ان کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر چیلنجنگ ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا:  "یہ پہاڑ میرے لیے ایک ایسا امتحان تھا جس کی میں نے توقع نہیں کی تھی۔ میرے قدموں تلے برف اور ہر لمحے گرتے پتھر مجھے یاد دلاتے رہے کہ زندگی کتنی نازک ہے۔ لیکن اس خطرے میں بھی ایک نئی طاقت، عاجزی اور خود کو پہچاننے کا موقع ملا۔”
  فلسطین سے اظہارِ یکجہتی
شیخہ اسماء آل ثانی نے اپنی مہم کے دوران فلسطینی عوام سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے اپنی مہم کے دوران فلسطینی پرچم اپنے لباس پر آویزاں رکھا۔ نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے بعد ایک اور پوسٹ میں انہوں نے معروف فلسطینی شاعر محمود درویش کے اشعار شیئر کرتے ہوئے لکھا:  "یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو آج بھی ثابت قدم ہیں، ان جانوں کے لیے جو چلی گئیں، ان آوازوں کے لیے جو خاموش کر دی گئیں، اور اس خوف کے لیے جو آنے والے کل سے جڑا ہے۔
 خدا کرے کہ آزادی اپنا راستہ پا لے اور انصاف مزید تاخیر کا شکار نہ ہو "
 نانگا پربت سر کرنے پر مبارکباد
وزیرِاعظم نے قطری شہزادی کو نانگا پربت  جیسی بلند اور مشکل چوٹی سر کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔ نانگا پربت دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کی بلندی  8126 میٹر  ہے۔ وزیرِاعظم نے اس کارنامے کو "قابلِ تقلید اور متاثر کن قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف  حوصلے، استقامت اور عزم کی علامت ہے بلکہ یہ پاکستان اور قطر کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات کی بھی مضبوط عکاسی کرتی ہے۔
 پاکستان اور قطر کے تعلقات میں نئی جہت
وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے شیخہ اسماء کو پاکستان کی سیاحت کی سفیر مقرر کرنا نہ صرف ایک مثبت سفارتی قدم ہے بلکہ یہ پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کو عالمی سطح پر روشناس کروانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کی سیاحت، خاص طور پر مہم جوئی، کوہ پیمائی اور پہاڑی سیاحت کو نئی بلندی ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com