ٹیسٹ کرکٹ کا 70 سالہ پرانا ریکارڈ برابر ،و ہ ریکارڈ کون ساہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری 5 میچوں کی سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر ہوگیا۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا آخری میچ اوول میں جاری ہے، جہاں انگلش ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 35 رنز درکار ہیں جب کہ بھارت کو جیت کے لیے 4 وکٹیں درکار ہیں۔میچ کا آخری دن باقی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔اگرچہ اس انگلینڈ بھارت سیریز میں کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں لیکن اس سیریز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر ہو گیا ہے۔
انگلینڈ بھارت سیریز میں مجموعی طور پر 21 سنچریاں اسکور کی گئیں۔ اس سے قبل 1955 میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی 21 سنچریاں اسکور کی گئی تھیں۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اس سیریز میں بھارتی کپتان شبمن گل نے 4 اور انگلش بلے باز جو روٹ نے 3 سنچریاں اسکور کیں۔ کے ایل راہول، رشبھ پنت، جیسوال اور ہیری بروک نے دو دو سنچریاں اسکور کیں۔اس کے علاوہ جدیجا، واشنگٹن سندر، جیمی اسمتھ، بین ڈکٹ، بین اسٹوکس اور اولی پوپ نے سیریز میں ایک ایک سنچری اسکور کی۔واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔