اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پوری دنیا میں اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں بہت سے خوبصورت چہرے ہیں۔ جب بھی ہم کوئی خوبصورت چہرہ دیکھتے ہیں تو ہم اس شخص کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے
رپورٹ کے مطابق برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو سائنسی لحاظ سے دنیا کا سب سے خوبصورت انسان قرار دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سپرمین کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہنری کیول ہیں۔ یونانی فارمولے کے مطابق وہ 91.64 فیصد خوبصورتی کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
گولڈن سیکشن فارمولے کے تحت ہالی ووڈ اداکار بریڈلی کوپر تیسرے نمبر پر آئے سائنسی فارمولے کے مطابق اس کے چہرے کی خصوصیات 91.08 فیصد ہیں۔
واضح رہے کہ یونانی فارمولے کے مطابق ایمبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔