اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) ایک نیا سروے سامنے آیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران فیصلہ کن ریاستوں میں کس امیدوار کو کس پر برتری حاصل ہوگی۔ایک نئے سروے کے مطابق امریکی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی 7 سوئنگ ریاستوں میں سے 4 میں کملا ہیرس ٹرمپ کو لیڈ کر رہی ہیں۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے مشی گن میں 11 پوائنٹس کی برتری حاصل کی، جب کہ کملا نے ایریزونا، وسکونسن اور نیواڈا میں ٹرمپ سے 2 پوائنٹس سے برتری حاصل کی ۔سروے کے مطابق ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا میں 4 پوائنٹس اور شمالی کیرولینا میں 2 پوائنٹس سے آگے تھے جبکہ جارجیا میں دونوں کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق عوامی سروے 24 سے 28 جولائی تک کیا گیا۔
137