12
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک کی دولت میں صرف 11 دسمبر کو 62.8 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت 400 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ایلون مسک کی دولت میں 11 دسمبر کو 62.8 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، کیونکہ ان کی کمپنی SpaceX کی مالیت 350 بلین ڈالر تھی اور Tesla کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا۔اس اضافے کے بعد اب وہ 447 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔