اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پی سی بی
کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا۔
لاہور قلندرز کا لاہور کی نجی یونیورسٹی میں شائقین سے ملاقات اور مبارکباد کا پروگرام ہوا ،شاہین شاہ آفریدی
اور حارث رؤف نے مداحوں کے سوالات کے جواب ئیے ،شاہین آفریدی نے کہا کہ کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کی
یہ بھی پڑھیں
حارث رئوف اور شاہین آفریدی کی شادی، تقریب کب اور کہاں ہوگی؟
وکٹ ان کی پسندیدہ وکٹوں میں سے ایک ہے، دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا یادگار لمحہ تھا۔ ایک اور سوال کے جواب
میں شاہین نے پی ایس ایل میں میتھیویڈ کے ساتھ پرانے حسابات طے کرنے کا عندیہ دے دیا۔جب شاہین آفریدی سے
رول ماڈلز کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ریاض آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر
مزید پڑھیںپاکستان
شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن
شاہد آفریدی ان کے رول ماڈل ہیں ۔ حارث رؤف نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب دیتے
ہوئے کہا کہ شادی تو ابھی ہوئی ہے جب میں چلا جاؤں گا تو بیگم کو ساتھ رکھوں گا۔ ایونٹ میں دونوں اسٹار کھلاڑیوں
نے شائقین کو لاہور قلندرز کی شرٹس اور آٹو گراف دئیے۔