صرف دو فلمیں کر کے عامر خان سے بھی زیادہ پیسے کمانے والا نوجوان کون ہے؟

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کروڑوں کمانے کی خواہش میں ہر اداکار سالوں محنت کرتے ہیں اور کچھ تو 100 سے زائد فلمیں کر کے بھی امیر ترین اداکار نہیں بن پاتے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں بالی ووڈ میں ایک اداکار ایسا بھی ہے جس نے صرف 2 فلمیں کیں مگر وہ انڈسٹری کا سب سے امیر ترین اداکار بن گیا ہے۔

38 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم باکس آفس پر خاطرخواہ کامیاب نہ ہوسکی، لیکن گریش اپنی پرفارمنس کی بدولت مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
یہاں بات ہورہی ہے اداکار گریش کمار کی جو 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رامیا وستاویا میں بطور ہیرو ڈیبیو کر کے کئی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئے تھے۔
2016 میں گریش فلم لو شدہ میں نظر آئے، اور ایک بار پھر لوگوں کی توجہ سمیٹی مگر اداکاری کی دنیا میں کامیاب آغاز کے باوجود وہ فلمی دنیا سے دور ہوگئے اور کاروباری میدان میں اپنی پہچان بنائی۔
یاد رہے کہ گریش مشہور پروڈیوسر کمار ایس تورانی کے بیٹے اور رمیش ایس تورانی کے بھتیجے ہیں، جو ’ٹپس انڈسٹریز‘ کے مالکان ہیں، یہ ایک بڑی بھارتی انٹرٹینمنٹ کمپنی ہے۔
فلمی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد گریش نے خاندانی کاروبار میں شمولیت اختیار کی اور ٹپس انڈسٹریز کو مزید ترقی دینے میں مدد دی۔ آج وہ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ہیں اور اس کے کلیدی فیصلوں میں ان کا کردار اہم ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com