اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک اور بل گیٹس کی دولت کا کسی عورت کی دولت سے موازنہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔
دولت ہمیشہ دنیا میں اثر و رسوخ کا ایک پیمانہ رہا ہے۔ تاریخ کے چند طاقتور ترین لوگوں نے ایسی دولت جمع کی ہے جس کا آج تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔آج کی تاریخ میں ایلون مسک اور بل گیٹس جیسے نام دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جاتے ہیں لیکن ان کی مشترکہ دولت کا چین کے کسی شہنشاہ سے بھی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
وو زیٹیان، جو ملکہ وو کے نام سے مشہور ہیں، نہ صرف چین کی پہلی اور واحد خاتون شہنشاہ تھیں، بلکہ اب تک کی سب سے امیر ترین خاتون بھی تھیں۔SCMP کی ایک رپورٹ کے مطابق، تانگ خاندان (624-705 AD) کے دور میں، چین نے اپنے دور حکومت میں عالمی معیشت کے تقریباً 23 فیصد پر غلبہ حاصل کیا، جس کی وجہ سے آج ان کی دولت 14,907 بلین ڈالر (41,000 ارب پاکستانی روپے سے زائد) بنتی ہے۔اس کے مقابلے میں ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ 407 بلین ڈالر اور بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 107 بلین ڈالر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مل کر ان کی مالیت ملکہ وو سے 14.3 ٹریلین ڈالر کم ہے۔