274
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدم پیشی پر نعیم پنجوٹھا کو ملک بھر کی عدالتوں میں ان کی نمائندگی کا ٹاسک سونپا۔
نعیم پنجوٹھا کوملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پاور آف اٹارنی کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔
پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث دیوانی اور فوجداری مقدمات میں عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے نعیم پنجوٹھا کو سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور عدالتوں میں تمام درخواستیں، اپیلیں اور انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا کہ نعیم پنجوٹھا کو میری جانب سے عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کا اختیار بھی ہے۔