نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری،مہمانوں میں کون کون شامل ہوگا؟

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری 14 اگست (پیر) کو ہوگی، تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مہمانوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، سابق حکومت کے اہم عہدیداروں اور اتحادی حکومت کے سابق وزراء کو دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں۔
دعوت نامے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر کو بھی بھیجے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں چاروں صوبائی گورنرز اور نگرا ن وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com