55
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ظاہر شاہ تورو، سابق صوبائی وزیر فضل شکور، مینا خان اور قاسم علی شاہ کو بھی صوبائی کابینہ کی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں.
ذرائع کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے میاں عمر کابینہ کا حصہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ بنوں سے زاہد اللہ، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے آصف خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے.