200
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کون بنےگا نگران وزیر اعلی پنجاب ، فیصلہ آج ہو گا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا،
اجلاس میں چاروں ارکان اور سیکریٹری الیکشن کمیشن شرکت کریں گے۔
اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے آئینی مدت میں آج رات تک کا وقت باقی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں جب کہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کیے ہیں۔