اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کو الیکشن ہوں گے یا نہیں اس کی گارنٹی کون دے گا، اس وقت وکلا اور ججز سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہم آئین کو ماریں گے۔ اگر دیا جائے تو یہ معاملہ یہیں نہیں رکے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 سال قبل برطانوی جمہوریت کو بہت قریب سے دیکھ کر، پوری دنیا کا نظام دیکھ کر تحریک شروع کی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ صرف یہ ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، پاکستان کا ایک طبقہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، دو خاندان سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے وہ ملک ترقی کرتا ہے، اسی لیے پاکستانی بیرون ملک جاتے ہیں، وہاں قانون کی حکمرانی اور خوشحالی ہوتی ہے، ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف تھی۔
عمران خان نے کہا کہ یہاں ملک کا طاقتور طبقہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم آزاد نہیں ہیں
“Who will decide which will be the correct time for election, who will decide when funds will be available and when not? The constitution is supreme”-@ImranKhanPTI #حقیقی_آزادی_جلسہ pic.twitter.com/bMkxY8cBth
— PTI (@PTIofficial) March 24, 2023
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں آئین اور قانون نہیں وہ غلام بن جاتے ہیں، ہم غلام ہیں آزاد نہیں، آج ہم بھکاریوں کی طرح دنیا سے پیسے مانگ رہے ہیں، گزشتہ 11 ماہ سے امپورٹڈ حکومت مسلط ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں کہتے تھے کہ بہت مہنگائی ہے، آج پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، آٹے کی کمی سے 6 لوگ مر چکے ہیں، ہمارے دور میں کورونا آیا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں تھا
عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں آٹا 55 روپے کا ہو گیا تھا اور آج 155 روپے کلو ہو گیا ہے
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آج الیکشن ملتوی کیا گیا، وکلا برادری سے کہتا ہوں کہ آئین پر شب خون مارنے دیں گے تو الیکشن نہیں ہوں گے، انصاف قوم کی بنیادی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اب تک تحریک انصاف کے ایک ہزار کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے
میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ہماری ریاست اتنی گر جائے گی، اظہر مشوانی گھر سے غائب ہیں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ کشمیریوں اور فلسطینیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، اللہ نے عدلیہ پر بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔