آخری 10 دنوں کی حکومت سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاہدے کون کرے گا؟ شیخ رشید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی، سماجی اور معاشی تباہی کے بعد آئین اور قانون آخری سانسیں لے رہے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آخری 10 دنوں کی حکومت سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاہدے کون کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران آئندہ 10 دنوں میں عوام کے لیے مزید تباہی و بربادی کے فیصلے کریں گے، عوام کو ریلیف نہیں دیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 85 ارکان پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی شاہی کابینہ جو 10 دن کے لیے مہمان اداکار ہے، آہستہ آہستہ پیٹرول، آٹا، چینی، گیس اور بجلی اس طرح مہنگا کر رہی ہے کہ غریب معاشی طور پر مر رہے ہیں ان کی خواہشات اور خبریں 10 دن میں دم توڑ جائیں گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانا یا نہ کرنا وقت آنے پر کرنے کا فیصلہ ہے، اب یہ غریب کا معاملہ نہیں رہا، 90 دن صرف ایک بہانہ ہے، حقیقت میں انہیں الیکشن کہیں اور لے جانا ہے۔ قانون اگر سپریم کورٹ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کروا سکی تو 25 کروڑ عوام مایوسی کی دلدل میں کوئی بھی رخ اختیار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ڈی ایم کے تمام سیاستدان الیکشن کے حوالے سے مختلف بیانات دے رہے ہیں اور تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈال رہے ہیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایسے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرائے کہ اس کا نام تاریخ میں لکھا جائے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com